امن و امان کوبرقراررکھنے کیلئے پولیس،رینجرز کا فلیگ مارچ

خیرپور(بولونیوز)ایس ایس پی خیرپورجناب عمرطفیل خان صاحب کےاحکامات پرعملدرآمد کرتےہوئے اے ایس پی سٹی خیرپورمحترم ڈاکٹرمحمد عمران صاحب کی سربراہی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے آج پولیس اور رینجرز کا سٹی خیرپور میں مشترکہ فلیگ مارچ.فلیگ مارچ مریم توپ سے، چھتری چوک، پنج گولا، سی آء ڈی موڑ، نم موڑ، خاکی شاھ پل، گاڑھی پل، لقمان سمیت خیرپور سٹی کے مختلف علاقوں میں کیا گیا.ایس ایس پی خیرپور جناب عمر طفیل صاحب کی جانب سےامن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلعے بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے کی ھدایات.ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے.فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں