آصف زرداری گرفتار،کابلٹری شاہ کریم میں احتجاجی مظاہرے

بلڑی شاہ کریم(بولونیوز)پیپلزپارٹی چئیرمین سابق صدرآصف علی زرداری کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کابلڑی شاہ کریم میں احتجاجی مظاہرہ وریلی،احتجاجی ریلی کی قیادت پی پی ضلع جنرل سیکٹری خرم کریم سومرو،پیرعاقب جان سرہندی،حاجی امین لاکھو،سید کشف الحسین شاہ، ڈاکٹرایوب جت نےکی،اسلام ہائی کورٹ نے جمہوریت کےخلاف فیصلادیا نیب نےہماری قیادت کےخلاف کوئی ثبوت پئیش نہیں کرسکی خرم کریم سومرو،احتساب سب کے لئے ہونا چاہیے علیمہ خان، پرویز خٹک، عمران خان کا ہیلی کیپٹرکیس میں بھی احتساب ہوناچاہیےنیب احتساب صرف پی پی قیادت کا کر رہا ہے خرم کریم سومرو،نیب اور حکومت کی ملی بھگت سے آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا ہے نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔ریلی کے شرکا نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی مظاہرین نے ٹائروں کوآگےلگائی اور وزیر اعظم عمران خان نیب چئیرمین کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ریلی میں محمد حسن پپو میمن، منصوب شاہ، زاہد رند، محمد یوسف زور، غلام علی جانوری، عبدالشکور کھوڈیو، نظیر جلانی، عبدالحسین جسکانی، شھک خان رند و دیگر پی پی رہنماوں و کارکنوں نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی جت ہاوس سے شروع ہوئی اور پریس کلب بلڑی شاہ کریم پر اختتام پزیر ہوئی مظاہرین پرامن طریقہ سے منتشر ہو گئے۔ڈی ایس پی بلڑی شاہ کریم سید مجاہد شاہ، ایس ایچ او بلڑی کاشف خواجہ نے سیکورٹی کے کے سخت انتظامات کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں