پاکستان واحد مستقل اور بااعتماد دوست ملک ہے، چینی سفیر

اسلام آباد(بولونیوز)چین کے سفیر یائوجنگ کاکہنا ہے کہ چین کا دنیا میں اگر کوئی مستقل و بااعتماد دوست ملک ہے تووہ پاکستان ہے۔پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایس ایم حالی کی کتاب’’روڈ ٹو لیڈرشپ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چینی سفیرکا کہنا تھا کہ سی پیک خطےاوراقوام عالم کےساتھ تعلقات اور روابط کو فروغ دینے کا ایک تاریخی منصوبہ ہے، یہ منصوبہ چین کی خارجہ و معاشی پالیسی کا حصہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ،سی پیک کے تحت پاکستان میں انسانی ترقی پر توجہ مرکوزہے، چین ترقی کررہا ہے لیکن چین چاہتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ترقی کرے جب کہ چین دنیا میں کنٹریبیوٹ کررہا ہے کیونکہ چین کے پاس وسائل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں