مہنگائی کیخلاف 16 جون سے تحریک شروع کریں گے، سراج الحق

لاہور(بولونیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کا فلسفہ رہا کہ قرض لو اور 5سال پورے کرو، موجودہ حکومت نے تیزی سے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا لہٰذا ہم 16جون کو لاہور سے مہنگائی، بیروزگاری، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق صوابی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعدقوم کو جس تیزی کےساتھ مشکلات کی دلدل میں پھنسایا ہے،ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انھوں نےکہاہم16جون کولاہور سے مہنگائی، بیروزگاری، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں اورپورے ملک میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں