گرفتار آصف علی زرداری کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(بولونیوز)میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارآصف علی زرداری کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا۔میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارسابق صدر گرفتارآصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور نیب کی جانب سے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیےگئے،احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے 1500 اہلکاروافسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں