شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

میرانشاہ(بولونیوز)ضم قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع کی حدود میں تمام تر اجتماعات، جلوسوں، قابل اعتراض تقریروں، گاڑیاں میں کالے شیشے کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی، 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی تاہم دفعہ 144 کا اطلاق غیر مقامی سرکاری ملازمین پر نہیں ہو گا۔صوبائی انتخابات سے قبل دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں ہم اپنی انتخابی مہم کیسے چلائیں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں