پاک افغان مذاکرات،دفاعی وانٹیلی جنس تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(بولونیوز)مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلیے اپنا مصالحانہ کردار نبھاتا رہے گا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان دفتر خارجہ میں مذاکرات ہوئے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین مشترکہ امور پر دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے، قیادت کے مابین اعلیٰ سطح روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے “پاک افغان امن و استحکام مشترکہ حکمت عملی فورم”(APAPPS) کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں