ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کولندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔بانی ایم کیوایم کو 2016 میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں۔گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کے بانی کو مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جب کہ اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں