شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبران کے نام وزیراعظم کوبھجوادیئے

اسلام آباد(بولونیوز)قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےالیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کےلیےنظرثانی شدہ نام وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیے ہیں، شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں سندھ سے سینئر وکیل خالد جاوید اور جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور جسٹس (ر) نور الحق قریشی جب کہ بلوچستان سےصلاح الدین مینگل، شاہ محمد جتوئی اور روف عطاء کا نام تجویز کیا گیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ انتخاب کے لیے ہر امیدوار پر تفصیلی باہمی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے کے لئے مخلصانہ، سنجیدہ اور حقیقی مشاورت ہونی چاہیے، حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں