حمزہ شہباز نیب کیس میں ضمانت کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش

لاہور(بولونیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نیب کیس میں ضمانت کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی درخوست ضمانت کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز اپنے وکلا کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نےاپنےموقف میں کہا کہ حمزہ شہبازکی رمضان شوگرملزمیں درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے، جرمانہ عائد کرکے مسترد کی جائے، ان کے نیب پر الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، انہوں نے 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں