افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اسلام آباد تباہ حال شہر ہے

اسلام آباد(بولونیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد تجاوزات کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے وفاقی دارالحکومت تباہ حال شہر ہے۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور میئر اسلام آباد پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر ہر حادثے کا ذمہ دار چیئرمین این ایچ اے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثات کے دوران ہر جانی و مالی نقصان کے ذمہ دارچیئرمین این ایچ اے ہیں، ان کے خلاف کارروائی سے پہلے چیئرمین این ایچ اے کو غلطی سدھارنے کا موقع دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں