سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے

اسلام آباد(بولونیوز)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، یہ سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے۔کمرہ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کوکچھ نہیں پتہ،سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، پرویز مشرف منتخب نہیں تھے اس لیے جیل جانے کو تیار نہیں، پرویزمشرف نےووٹ نہیں مانگنےجانا ہم نےووٹ مانگنےجانا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گرفتاری تھرڈورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے، میری گرفتاری دباؤ کے حربے ہیں جب کہ میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے تاہم عمران خان کو لندن بھاگتا دیکھ رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں