بھٹی گینگ گرفتار،طلائی زیورات و نقدی،12 موٹرسائیکلیں برآمد

رحیم یارخان(بولونیوز)بھٹی گینگ گرفتار20 لاکھ مالیت کےطلائی زیورات ونقدی اور12 موٹرسائیکلیں برآمد،اغواء برائےتاوان کے5لاکھ اورروڈ ڈکیتی کےملزمان گرفتارکرکے75 ہزارکےنقدی ورثاء کی حوالےکی جا رہی ہے۔ آج ہم تھانہ سی ڈویژن کی جانب سے بہترین کارکردگی کو میڈیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔جس میں کچھ عرصہ قبل ملزمان نےشاہ فیصل کالونی کے رہائشی محمد اکرم کے گھر میں داخل ہوکراسلحہ کی نوک پراہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اورنقدی لوٹ لی تھی مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی سی ڈویژن میں مقدمہ نمبر 141/19 درج رجسٹرڈ کیا گیا اس واردات سے علاقہ میں عدم تحفظ اور خوف ہراس پھیل گیا تھا جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عباس اختر اور ایس ایچ اوتھانہ سی ڈویژن محمودالحسن خان کو ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کرنے اور لوتا ہوا مال برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس پرانہوں نےاپنی ٹیم کےساتھ پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتےبہترین کارکردگی مظاہرہ کیا اورانتہائی کوششوں سے انکشاف ہوا کہ چار ماہ قبل جیل سے رہا ہونے والے بھٹی گینگ نے یہ واردت سہولت کار عابد دشتی کی مدد سے کی ہے جو کہ متاثرہ محمد اکرم کے گھر کے قریب رہائش پذیر ہے اس ورادات میں بھٹی گینگ کا سرغنہ جہانزیب عرف زیبی، عدنان اور شان بھی شریک تھے جس پر پولیس نے شب و روز محنت کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پرتفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں