اداکارہ میرا آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں سرگرداں

لاہور(بولونیوز)لالی وڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے،زمانےسےبہت کچھ سیکھا ہےاورمیں اچھےبرے اوردوست دشمن میں تفریق کرسکتی ہوں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرا کا کہنا تھا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی، میں آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں سرگرداں ہوں۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے، تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں