امریکہ میں کھاتے ہی آنکھوں میں آنسو لانے والی چاکلیٹ تیار

فلاڈیلفیا(بولونیوز)چاکلیٹ کانام سنتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے لیکن امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک چاکلیٹ شاپ نے ایسی چاکلیٹ متعارف کروائی ہےجسے کھاتے ہی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے چاکلیٹ کی کوٹنگ اور سپرنکلز سے سجی پیاز کی ایک انوکھی رینج صارفین کیلئے پیش کی ہے، اس منفرد چاکلیٹ کو کھاتے ہی بندے کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔شائقین نے اس چاکلیٹ کو مذاق قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کا مزا خراب کرنے کیلئے اس میں پیاز کا استعمال کرنا ایک برے مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں