کورنگی پولیس کی کارروائی،صنعتی ایریا سے اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ کورنگی کی پولیس نےجرائم پیشہ عناصروں کےخلاف کارروائیوں کاسلسلہ تیزکردیا۔کورنگی صنعتی ایریاپولیس نےکاروں کےشیشےتوڑکرکارکےٹیپ ریکارڈ سسٹم اے سی پینل سائیڈ گلاسزچوری کرنےوالے شخص کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزم شاہ محمود ولد سلامت خان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیا گیا۔عوامی کالونی پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل دھرلیا۔گرفتارملزم اسامہ ولد شاہ عالم کےقبضےسےایک بغیرلائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ چارگولیاں برآمد کرکےمقدمہ درج کردیا ہے۔تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نےگزشتہ روز چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔چار سالہ معصوم بچی علیشاہ ولد مراد علی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم فرقان ولد جمیل کوگرفتارکرلیا۔کورنگی34/3لنک روڈپرموٹرسائیکل میں سوارتین ڈکیتوں کوگرفتارکرلیا۔اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔پولیس موبائل نے تعاقب کے بعد تینوں ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور لانڈہی کے علاقے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں