مردان تھانہ کی بروقت کارروائی،دوملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

مردان(بولونیوز)مردان تھانہ شیرگڑھ پولیس کی بروقت کاروائی،ایکدوسرےپرفائرنگ کرنےوالےدونوں ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار۔تفصیلات کےمطابق علاقہ تھانہ شیرگڑھ نورآباد پیرسدی میں سابقہ دلبدی پر دوافراد علی خان ولدشیرمالک ساکن پیرسدی نورآباداوراسدعلی ولدنعمت ولی ساکن کیمپ جلالہ نےایکدوسرےپربہ ارادہ قتل فائرنگ کی جنکی فائرنگ سےسلمان ولد علی خان اوراسدعلی ولدنعمت ولی لگ کرزخمی ہوئےڈی پی اوسجادخان نےاس واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتےہوئےملزمان کی فوری گرفتاری کےلئےاحکامات جاری کئے،جس پرعملدرآمد کرتےہوئےاے ایس پی تحت بھائی سرکل ضیاءاللہ خان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ شیرگڑھ داودخان نےفوری کاروائی کرتےہوئےدونوں ملزمان اسدعلی اور علی خان کوموقع پراسلحہ سمیت گرفتارجبکہ زخمیوں کوپولیس کسٹڈی میں ھسپتال پہنچایاگیا۔گرفتارملزمان کےخلاف تھانہ شیرگڑھ میں مقدمات درج کئےگئے۔ مزیدتفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں