نوجوان کو نسوار پر ’’ٹک ٹاک‘‘ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

لاہور(بولونیوز)نوجوان کی جانب سےنسوار کو ’’ٹک ٹاک‘‘ ویڈیو پر بطور منشیات دکھانا مہنگا پڑگیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔اسمارٹ فون ایپلی کیشن ’’ٹک ٹاک‘‘ پر نوجوان اسد خان نے ویڈیو بنائی جس میں نوجوان تھانہ نشتر کالونی کے گیٹ سے باہر نکلتا ہے اور اپنے ہاتھ میں منشیات دکھاتا ہے جو کہ اصل میں نسوار ہوتی ہے اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا ہے۔نوجوان اسد خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت جاری کردی جس کے بعد پولیس نے اسد خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں