حکومت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹاسکتی، چیف جسٹس

لندن(بولونیوز)چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو ہٹا نہیں سکتی، جسٹس فائزعیسیٰ کامعاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کاہے۔کیمبرج یونیورسٹی میں طلباء سےخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپنےججزپراعتماد کریں وہ انصاف کریں گے،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کوہٹانہیں سکتی، جسٹس فائزعیسیٰ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے، ہم پاکستان میں عدالتوں میں اصلاحات لارہے ہیں جب کہ انصاف یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے لندن میں جائیدادوں پرمنی ٹریل طلب کریں گے؟اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی بہتری کیلئے ماڈلزکورٹس کے نتائج بہتربرآمد ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں