سرسید ٹاؤن پولیس،فوٹواسٹوڈیومیں ڈکیتی ناکام،ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی(بولونیوز)سرسید ٹاؤن پولیس کی بروقت کاروائی فوٹواسٹوڈیوں میں ڈکیتی ناکام5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔ڈکیت گینگ سے4 پستول،موبائل فونز،سرجیکل ماسک،2 مسروقہ موٹرسائیکلیں اوردیگرسامان برآمد۔گرفتارملزمان میں ہارون
راحیل،ماتیم،صادق،5 اسد شامل ہیں۔ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں KKF_6845 اور KGR_6845 ملی ہیں جنکا سی پی ایل سی سے ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ملزمان نیو کراچی،سولجر بازار،موسیٰ کالونی اور ناظم آباد کے رہائشی ہیں۔ملزمان ماضی میں بھی ڈکیتی سمیت دیگرجرائم میں ملوث رہےہیں۔ڈکیت گینگ کا 1 کارندہ سرکاری ادارہ سے بھگوڑا ہے۔مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں