چاکیواڑہ پولیس،جرائم پیشہ عناصروں کیلئے خطرے کی علامت بن گئی

کراچی(بولونیوز)چاکیواڑہ پولیس جرائم پیشہ عناصروں کےلئےخطرے کی علامت بن گئی چھاپہ مارکارروائی کے دوران جوئےمیں لگی رقم اسلحہ اوراعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکےتفتیش کاآغازکردیا ہےتفصیلات کےمطابق چاکیواڑہ پولیس نےجرائم پیشہ افراد کی زندگی عذاب کردی روزانہ کی بنیادوں پرجرائم پیشہ عناصرلیاری گینگ وار جوا سٹہ مافیا کے کارندے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو جیل بھیجنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے جبکہ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدرکی جانب سےجرائم و کرائم کے ساتھ ساتھ کرمنلز کے خاتمہ کرنے کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے جرائم پیشہ کی عناصروں کی کمر توڑ دی منشیات کے اڈے اور چھوٹے بڑے ڈیلروں کا مکمل خاتمہ کرنے کےلئے پرعزم سنگولین کے علاقے مرغی والی گلی بسمہ الله ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 1 جمیل اقبال ولد محمد زمان 2 خان محمد ولد مبارک 3 محمد زاہد ولد محمد یوسف 4 عبدالرشید ولد محمد رحیم ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی ٹی ٹی پستول ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور جوئے میں لگی رقم اور قمار بازی کا سامان حراست میں لے لیا ہے ایس ایچ او ریاض احمد بھٹو کےمطابق سنگولین مرغی والی گلی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور چاروں جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کردیئے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں