سوڈان،مظاہرین کو ہٹانے کیلئے آپریشن کاآغاز، 3 ہلاک

خرطوم(بولونیوز)سوڈان میں فوج نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس میں تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فورسزنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور آواز والے گرنیڈ پھینکے، سوڈانی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ بھی کی جسکے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔احتجاج کرنے والے مظاہرین کئی ماہ سے سویلین حکومت کی بحالی کے لیے سراپا احتجاج تھے جس کے بعد فوج کی جانب سے مظاہرین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں