پناہ گزینوں کےکیمپ میں آگ لگنے32 پاکستانیوں سمیت 80 افراد زخمی

سرائیوو(بولونیوز)بوسنیا و ہرزیگووینا میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ بھڑک اُٹھی۔ کیمپ میں مقیم پاکستانیوں سمیت 80کےقریب پناہ گزین زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق32پاکستانی جھلس کراوربلڈنگ سے چھلانگیں لگانے سے زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 5 پاکستانیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زیادہ تر پاکستانیوں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔پاکستانیوں کے شدید زخمی ہونے اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود پاکستانی سفارتخانہ نے کسی قسم کا مریضوں سے رابطہ نہیں کیا۔ پناہ گزین پاکستانیوں سمیت سینکڑوں افراد کیمپ میں رہائش پذیر ہیں۔خبر رساں ادارے کےمطابق پناہ گزینوں نےیورپ میں داخلےکیلئےغیر قانونی طریقہ اختیار کیا۔ منزل کی طرف نہ جانے کی صورت میں بوسنیا میں ایک کیمپ میں موجود تھے کہغ اس دوران واقعہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں