تعلیم یافتہ لڑکے لڑکیوں کا شوبز میں آنا خوش آئندہے۔ثمینہ پیرزادہ

لاہور(بولونیوز)سینئراداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے، اگر ہمیں کامیابی کیلئے ماضی سے کچھ اچھا ملتا ہے تو اسے اپنانا چاہیے۔ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ایک وقت وہ بھی تھاجب شام کےوقت ٹی وی ڈرامہ لگتا تھا تو گلیاں سنسان ہو جایا کرتی تھیں۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئےآنےوالےفنکاراچھا کام کررہے ہیں اور بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے تاہم ہمیں اپنے سکرپٹس کا رخ تبدیل کرنےاورکہانی کواپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا اور سٹیج ، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ ہمسایہ ملک کے ڈراموں سے بہت بہتر ہے۔ ہمیں ایسی کہانیوں کو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشر ے میں بگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں