انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

نوٹنگھم(بولونیوز)عالمی کرکٹ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے دو وکٹوں پر 119 رنز بنالئے۔اوپنرز بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور انگلش باؤلرز کو دباؤ میں رکھا مگر فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی بلے باز کو انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ ون ڈائون بابر اعظم 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز جبکہ محمد حفیظ 6 سکور پر وکٹ پر موجود ہیں۔ آئی سی کرکٹ ورلڈکپ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ حارث سہیل کی جگہ شعیب ملک اورعماد وسیم کی جگہ آصف علی کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا ٹاس جیت کر میں بھی بولنگ کو ترجیح دیتا، بیٹنگ کے لیے اچھی وکٹ ہے، خامیوں پر قابو پا کر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، توقع ہے کہ بھرپور کم بیک کریں گے۔خیال رہے انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کل 87 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں 53 انگلینڈ اور 31 میچز شاہینوں نے جیتے، صرف 3 میچز بارش کی نظر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں