سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات

مکہ المکرمہ(بولونیوز)وزیراعظم عمران خان نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات اوآئی سی سمٹ کے موقع پرسائیڈلائن پرہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےوزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سےاستقبال کیاجب کہ وزیراعظم عمران خان نےپرمہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نےدوطرفہ سیاسی،اقتصادی اورتجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد کے فروری 2019 کودورہ پاکستان کے دوران کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کو تیز کرنے پراتفاق کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی موخر ادائیگیوں کی سہولت کی فراہم پر بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں