گرین شرٹس شکستوں کی دلدل سے نکلنے کیلیے بے چین

ناٹنگھم(بولونیوز)ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ گرین شرٹس نےشکستوں کےدلدل سےنکلنےکی ٹھان لی۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنےسفرکا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف آج سے ناٹنگھم میں شیڈول میچ سےکررہی ہے،گرین شرٹس کواس وقت ناکامیوں کے ایک طویل سلسلے سے جان چھڑانے کا بھی چیلنج درپیش ہے،وہ گذشتہ 10ون ڈے میچز میں لگاتار ناکامی سے دوچار ہوچکے جبکہ واحد وارم میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،بنگلہ دیش سے دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں