چترال،زلزلے کے جھٹکے،ریکٹراسکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ

چترال(بولونیوز)شہراورگرد ونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئےہیں تاہم کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیمامرکزکےمطابق چترال اورگرد ونواح میں پیرکی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر کوہ ہندوکش ریجن میں تھا جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کئی کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں