خیبرپختونخوا کے سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

پشاور(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے تاہم ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے مذاکرات کی دعوت قبول کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی کھول دی۔خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی اوپی ڈی کھول دی گئی ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتالی ڈاکٹرزباضابطہ ڈیوٹی پرموجود ہیں اور مریضوں کو طبی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ ایل آر ایچ کی اوپی ڈی کل بھی کھلی رہے گی جب کہ صوبے کے دیگر تمام اسپتالوں میں مذاکرات ہونےتک ہڑتال جاری رہےگی،جس کےتحت آج خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور آور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہےاورمریضوں کوتمام طبی سروسزکوماسوائےایمرجنسی سروسز کےمعطل کیا گیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں