سندھ یونیورسٹی نے بھی نورین لغاری کا داخلہ منسوخ کردیا

حیدرآباد(بولونیوز)سندھ یونیورسٹی نے داعش میں شمولیت اختیارکرنےوالی طالبہ نورین لغاری کا داخلہ منسوخ کردیا۔سندھ یونیورسٹی نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے اپنا گھر چھوڑ کر جانے والی نورین لغاری کا داخلہ منسوخ کردیا ہے، نورین نے رواں برس ہی سندھ یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی میں داخلہ لیا تھا۔نورین لغاری 10 فروری 2017 کو حیدرآباد اپنے گھر سے بغیر بتائے چلی گئی تھی اور چند دنوں بعد اپنے بھائی کو سوشل میڈیا پر میسج کیا تھا کہ وہ اپنی مرضی اور خواہش کے تحت خلافت کی سرزمین پہنچ گئی ہے اور بالکل خیریت سے ہے۔نورین بعد ازاں 17 اپریل 2017 کو لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران کے ایک گھر سے برآمد ہوئی تھی جب کہ اس کا ساتھی طارق مقابلے میں مارا گیا تھا۔ نورین نے داعش پروپیگنڈے سے مرعوب ہوکر شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں