انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،اغوا ہونیوالے ایک لڑکا2لڑکیاں بازیاب

لاہور(بولونیوز)لاہورانویسٹی گیشن پولیس کی کامیاب کاروائیاں۔مختلف تھانوں کی حدود سےاغواء ہونیوالا ایک لڑکا اور 2لڑکیاں بازیاب کروالیں۔انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنسCاکمل خالد نےاپنی ٹیم کےہمراہ جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرتےہوئےنوشہرہ KPKسے 14سالہ تجمل کو بازیاب کروا لیا۔انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال غلام رسول اعوان نےاغواء ہونیوالی 20سالہ جویریہ کوبازیاب کروا یا۔انچارج انویسٹی گیشن مصطفی ٹاؤن محمد اکرام نےاغواء ہونیوالی11سالہ شازیہ بی بی کوبازیاب کرواکروالدین کے سپرد کر دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اورصدر کی طرف سے بچوں کو بازیاب کروانے پر پولیس ٹیموں کو شاباش۔

اپنا تبصرہ بھیجیں