کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،ذمہ داروں کوہٹانے کی قرارداد جمع

لاہور(بولونیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے ذمہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل شکست ہوئی ہے، شکستوں کی وجہ سے ورلڈ کپ پر بھی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نظر آنا شروع ہوگیا ہے، شکستوں کی وجہ سے کرکٹ کے شوقین عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں، قومی سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود ٹیم کی کارکردگی صفر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں