مہنگائی کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور نواز شریف ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(بولونیوز)وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور نواز شریف ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ آئل، گیس، گھی، چینی اور پٹرول کی قیمت بڑھی ہیں، پاکستان کو بچانے کے لیے غریب عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے، مہنگائی کرنے کی ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے، اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار تو آصف زرداری اور نوازشریف ہیں، ڈالر کی قیمت بھی انہی کی وجہ سے بڑھی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ لوٹ مار کی وجہ سے ہوا، سرمایہ دارسیاستدان اور لوٹ مار کرنے والےبڑے فخر سے کہتے ہیں ان پر36 کیسز ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہبازشریف والافارمولااستعمال کیاجائے، یہ صرف ایک ہی چیزمانگ رہے ہیں ہمارے کیس واپس لو ہمارے ساتھ این آراو کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں