مریم نواز کی پارٹی عہدے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(بولونیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پارٹی عہدے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف پاکستان تحرک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کےلئےمنظورکرلی، الیکشن کمیشن درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کی جانب سے دائر درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) تقرری کو آئین وقانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں