منشیات کے سپلائی میں ملوث ملزمان گرفتار،موٹرسائیکل برآمد

کراچی(بولونیوز)شاہ لطیف، خلدہ آباد سے بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے سپلائی میں ملوث ملزمان گرفتار۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں مرغی خانہ قائد آباد پل کے قریب سے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان سےدو TT پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور دو کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد۔پولیس نے ملزمان سے دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکلوں کی چوری کے مقدمات تھانہ فیروزآباد اور کلفٹن میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ہیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن چوری شدہ موٹرسائیکلوں پرخواتین کوبٹھاکرٹھٹھہ میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان نے اسی طرح منشیات ایک شہرسے دوسرے شہر عورت کی مدد سے سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ملزمان کیخلاف پہلے سے درج موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بھی ضابطے کیمطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان میں مرتضیٰ، پرویز، علی دوست اور شاہنواز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں