بجلی کی تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر گرگئی،میاں بیوی بچے جاں بحق

لودھراں(بولونیوز)حاصل والا حویلی نصیر خان کے قریب بجلی کی تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر گر گئی اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں بیل گاڑی پر سوار میاں بیوی اور دو بچے موقع پر جانبحق, جانبحق ھونے والوں 30 سالہ یاسین، اسکی 29 سالہ بیوی صغریٰ 9سالہ بیٹی علیشبا اور 6 سالہ بیٹا اقبال شامل ہیں,بیل گاڑی پر یاسین کا 7 سالہ بھتیجا رضوان بھی سوار تھا جو معجزانہ طور پر بچ گیا۔بیل موقع پر ہلاک ھوگیا جبکہ ریڑھی کو آگ لگ گئی۔ریسکیو ٹیم نے بجلی بند کروانے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں