لاہورمیں نائٹ سفاری زُو کا خواب کب شرمندہ تعبیرہوگا

لاہور(بولونیوز)پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے لاہورسفاری زو میں نائٹ سفاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نائٹ سفاری میں جدیداوراعلی معیارکی فوڈ کورٹ بھی بنائی جائیگی،شہری رات کےوقت کھلی سفاری میں شیروں اورٹائیگرزکی شرارتوں سےلطف اندوزہوسکیں گے،نائٹ سفاری کےلئےمزیدنئےجانوراورپرندے بھی لائےجائیں گے۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے 2015 میں رائیونڈروڈپرپر واقع لاہورسفاری زو میں نائٹ سفاری اور ٹرام چلانے کی تجویزدی تھی تاہم گزشتہ چاربرس سے اس تجویزکوعملی جامہ نہیں پہنایاجاسکا، لیکن اب موجودہ پنجاب حکومت نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے اسے مکمل کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ سنگاپورکی طرف پرنائٹ سفاری میں سپیشل لائٹ افیکٹس، ٹرام، میجک شوز، پپٹ شوز، فن فیئر اور سرکس پیش کرنے کے ساتھ نئے جانوروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں