پنجاب کوترسیل ؛ سندھ میں گندم اور آٹے کے بحران کا خدشہ

کراچی(بولونیوز)گندم کی یومیہ بنیادوں پرپنجاب ترسیل سے سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا نیا بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ فلورملز مالکان نے گندم کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافے کے خطرات کے پیش نظرسندھ سے گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید یوسف نے ایکسپریس کو بتایا کہ سندھ سے یومیہ 10 ہزار ٹن گندم کی پنجاب کوترسیل کی جا رہی ہے جس سے سندھ میں 20 روز قبل سیزن کے آغاز پر 30 روپے فی کلوگرام پرفروخت ہونے والی گندم کی قیمت 3 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 33 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں