اپوزیشن نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا

اسلام آباد(بولونیوز)اپوزیشن جماعتوں نے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہوگیا، عمران صاحب ایک ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگنےسےمہنگائی کاخوفناک سونامی آئےگا،6 ارب ڈالر کے لیے ملک کو گروی رکھ دیاگیا ہے۔رہنما پاکستان پیپپلزپارٹی خورشید شاہ کاکہناتھا کہآئی ایم ایف سے مذاکرات کے نتیجے میں اتنی خطرناک مہنگائی ہوگی جو عوام کی برداشت سے باہر ہوگی۔ نائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی سینیٹرشیری رحمان نےکہا کہ معاہدے سے لگتا ہے، مہنگائی کی ‘سونامی’ آنے والی ہے، کہیں مہنگائی کی یہ سونامی حکومت کو نہ لے ڈوبے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں