شہباز شریف کی حرکتوں سے نہیں لگتا وہ واپس آئیں گے، فواد چوہدری

لاہور(بولونیوز)وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں اور ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم انہیں کھینچ کے لائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ علیم خان سے اظہار یکجہتی کےلیے ہائی کورٹ آیا، عدالتی نظام سے پاکستان میں لوگ مطمئن نہیں، احتساب کا نظام چل رہا ہے لیکن اس میں آصلاح کی ضرورت ہے کیوں کہ لوگ احتساب کا عمل تیزی سے چلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں