حکمران محلوں سے نکل کر دیکھیں عوام کیسے سسک رہے ہیں،مریم نواز

لاہور(بولونیوز)رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکمران غریب پر رحم کریں اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جاکر دیکھیں وہ کیسے سسک رہے ہیں۔کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی، نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھرا سلام بھیجا ہے اور مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ داتا دربار کے باہر ہونے والے دھماکے کے شہدا کے لیے دل بہت دکھی ہے، اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں