عدالت گھر مسمار کرنے کا حکم دے گی تو مستعفی ہوجاؤں گا، سعیدغنی

کراچی(بولونیوز)سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے گھر توڑنے کے بجائے اپنے عہدے سے استعفی دینے کو ترجیح دوں گا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالت کا ہمیشہ احترام کیا ہے، عدالت نے بلایا تو ضرور پیش ہوں گا۔وزیر بلدیات سعید غنی نے توہین عدالت سے متعلق سوال پر کہا کہ انھوں نے عدالت کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میں آج بھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہوں، عدالت نے اگر لوگوں کے گھر گرانے کا کہا تو عوام کو بے گھر کرنے کے بجائے مستعفی ہونا پسند کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں