ناظم آبادتھانہ،گٹکا ماوی سپلائی کرنیوالوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا

کراچی(بولونیوز)تھانہ ناظم آباد کےہیڈ محررستارنےعلاقہ منشیات فروشوں اورگٹکا ماویٰ سپلائی کرنےوالوںکے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے کمائو پوت ستار نے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو کی ہدایات اور ایڈیشنل آئی جی کے احکامات بھی ہوامیں اڑا دئیے ہیں اور ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کر کے عدالتی تقدس بھی پامال کر رہا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ناظم آباد پاپوش روڈ پرکلوپان والا،پہلوان پان والااورجتنی بھی پان اور گٹکے کے کھوکھے ہیں وہاں پر گٹکا ماوا ایچ ایم ستار کی سرپرستی میں سپلائی کیا جاتا ہے جو کہ سرجانی ٹائون سے منگوایا جاتا ہے اور تمام جگہوں سے لاکھوں روپے ہفتہ کی بیٹ وصول کی جاتی ہے ،پاپوش روڈ پر پھاٹک کے قریب جھگیوں میں ہیروئن اورچرس کے اڈے قائم ہیں جس سے ہفتہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے اور سفید پوش اور عام عوام میں زہر بیچنے والوں کو کھلے عام چھوٹ دے دی گئی ہے ،ناضم آباد ڈائمنڈ پمپ کے پیچھے گلیوں میں منشیات فروشوں کے مستقل ٹھکانے ہیں جہاں سے ہفتہ لاکھوں روپے بیٹ ایچ ایم ستار وصول کرواتا ہے ، اس پہلے تھانہ رضویہ میں ادریس بنگش کی تعیناتی کے اوقات میں ہیڈ محرر ستار تعینات تھا اورتھانہ رضویہ کا خاص بیٹر شمار کیا جاتاتھا ا ور اسکا ساتھی قاسم تھا جو کہ بیٹ کلیکٹ کر کے ہائوس آفیسر تک پہنچاتے تھےاسکےعلاوہ ہیڈ محرر نے تھانے سے باہر نجی ٹارچر سیل قائم کررکھے ہیں معصوم اورعام شہریوں کوپکڑکربھاری رقم لےکرچھوڑدیا جاتا ہے پیسے وصول نہ ہونےکی صورت میں کسی بھی ایف آئی آرمیں فٹ کردیاجاتا ہے،ایس ایس پی عارف اسلم رائوماتحت افسران کی حوصلہ افزائی کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور بہت تھوڑے عرصے میں کراچی میں انتہائی قابل آفیسر کے طور پر سامنے آئے ہیں،ایس ایس پی عارف اسلم رائو اور ایڈیشنل آئی جی کو چاہیے کہ اپنے کسی بھروسہ مند افسر سے انکوائری کرالیں ،اور ڈیپارٹمنٹ کا نام خراب کرنے والے ایچ ایم ستارکے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں