نیوکراچی،انٹیلی جنس اطلاع،منشیات فروشوں کا گروپ گرفتار

کراچی(بولونیوز)نیو کراچی میں انٹیلی جینس اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 لوگوں پر مشتمل منشیات فروشوں کا گروپ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چار لوگوں کے ایک گروپ کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بڑی مقدار میں منشیات کو منتقل کرنے کیلئے تیاری میں مصروف تھے۔ایس ایچ او سید راشد علی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے چار لوگ گرفتار کرلئے گئے ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں تقریبا چارسو کلو گرام چرس اور نقدی برآمد کرلیا ہے۔جن عناصرجن میں سلیم آفریدی،تنویر،ناصر،محمد علی منشیات کے کاروبار کے ساتھ دوسرے مختلف جرائم کی بھی پشت پناہی میں ملوث تھے جن کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں