لانڈھی پولیس،گٹکے کے کارخانے پرچھاپہ،لاکھوں روپے کا تیارگٹکا برآمد

کراچی(بولونیوز)لانڈہی پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کا تیار اور خام مال گٹکا تیار کرنے والی مشینیں اور دو ہائی روف جس کے ذریعے سپلائی کیا جاتا تھا قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی کورنگی سید محمد علی رضا کی خصوصی ہدایت پر لانڈہی پولیس نے گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہے ڈی ایس پی لانڈہی خالد جاوید کی سربراہی میں ایس ایچ او لانڈہی سعادت احمد بٹ و پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر لانڈہی بابر مارکیٹ فاروق ولاز کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی لانڈہی پولیس کو اطلاع تھی کہ اس مکان پر گٹکے کا کارخانہ ہے جس میں رات کے اندھیرے میں گٹکا ماوا تیار کیا جاتا ہے اور رات کے اندھیرے میں اسے سپلائی بھی کیا جاتا ہے چھاپے کے دوران کارخانے کے اندر سے لاکھوں روپے کا تیار اور خام مال برآمد کرلیا دوران کارروائی گٹکا بنانے کی مشینیں پیکنگ میٹیریل تیزاب کی بوتلیں گٹکے میں ملانے والا چونا اور دیگر اشیاء سمیت دو ہائی روف CL-5142 CS-1715 کو بھی پولیس نے اپنے حراست میں لے لیا ہے علاقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ گٹکا بنانے والے رات کے اندھیرے میں یہاں گٹکا تیار کرتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں ہی سپلائی بھی کرتے ہیں ایس ایچ او لانڈہی سعادت احمد بٹ کے مطابق پچھلے ہفتے ہی بدنام زمانہ گٹکا فروش عمران عرف شاکا کو لانڈہی پولیس نے گٹکا سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جسے قانونی کارروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا لیکن علاقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کارخانہ بھی عمران عرف شاکا اور آصف بہاری کا ہے اس کارخانے سے مختلف برانڈ کے گٹکے کے پیکنگ ریپر ملے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں سپر گولیمار ۔ سپر اسٹار ۔ سپر 7 اور سپر JM نام کے گٹکے تیار کیئے جاتے تھے جسے ہائی روف کے ذریعے کراچی کے مختلف علاقوں سمیت اندرونِ سندھ بھی سپلائی کیا جاتا تھا ایس ایچ او لانڈہی سعادت احمد بٹ نے کارخانے سے تیار و خام مال مشینیں اور ہائی روف کو قبضے میں لے کر ایف آئی آر نمبر 164/2019 تعزیرات پاکستان دفعہ 269/270/336 بی کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے لانڈہی پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی کورنگی سید محمد علی رضا کی جانب سے ڈی ایس پی لانڈہی خالد جاوید اور ایس ایچ او لانڈہی سعادت احمد بٹ کو شاباشی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں