گرمی پڑے یا ہیٹ اسٹروک سے شہری مریں،کے الیکٹرک کو فرق نہیں پڑتا

کراچی(بولونیوز)گرمی پڑے یا ہیٹ اسٹروک سے شہری مریں کے الیکٹرک کو فرق نہیں پڑتا،دن کی کڑکتی دھوپ ہو یہ رات کی گرمی کےالیکٹرک نےہڈ دھرمی ناچھوڑی،جہانگیرآباد،وحید آباد،عثمانیہ سوسایٹی،سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،دن بھرمیں8سے10گھنٹےلوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،رات کے اوقات میں بھی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ جاری،عثمانیہ سوسایٹی ،جہانگیر اباد اور وحید آباد سمیت اطراف کے علاقوں میں رات 2:45 سے بجلی غائب،کے الیکٹرک کے کمپلین سیل میں بھی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی،شہر کے متعدد علاقوں میں فائبر کی لائنیں ڈلنے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نا آ سکی،سارا دن 8 سے نو گھنٹے لائٹ بند ہونے کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیجیں جا رہے ہیں،کے الیکٹرک نے کمانا زیادہ ہے لیکن سہولت کی فراہمی نہیں کرنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں