لاہورسےکریڈٹ اورڈیبٹ کارڈزکا ڈیٹا چرانےوالے10ملزمان گرفتار

لاہور(بولونیوز)برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا اور آئر لینڈ کے بینکوں کے سیکیورٹی سسٹم کو توڑ کر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کرکےانہی ممالک کےافراد کے گیس بجلی اور دیگر تقریبات کے بل ادا کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ سمیت 10 افراد کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے مسلم ٹاؤن میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کو وزارت داخلہ کی طرف سے برطانیہ، آسٹریلیا، آئر لینڈ اور امریکا سے شکایات موصول ہو رہی تھی کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے برطانیہ، ائرلینڈ اور آسٹریلیا کے مختلف بینکوں کے سیکیورٹی بینکنگ سسٹم کو توڑ کر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کیا جارہا ہےاورپھران چوری شدہ کریڈٹ آورڈیبٹ کارڈز کو کمپنی بنا کر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس پر ایف آئی اے نے سرچینگ شروع کی اور اطلاعات ملیں کہ مسلم ٹاؤن کے ایک پلازہ میں کالنگ سینٹر کی اڑ میں یہ فراڈ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں