حکومت کی گاڑی دلدل میں،قوم کی گاڑی کیسے بچائیں گے،سراج الحق

کراچی(بولونیوز)حکومت کی اپنی گاڑی دلدل میں پھنس گئی ہے،وہ قوم کی گاڑی کوکیسےمنزل تک پہنچائے گی۔حکومتی گاڑی کا پہیہ ایک ہی جگہ گھوم رہا ہے کوئی فاصلہ طے نہیں ہورہا ۔حکومت کے منہ میں چوسنی دینے والے کب تک حکمرانوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔موجودہ حکومت سے یوتھ کو جو توقعات تھیں،وہ ختم ہوگئی ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے30لاکھ لوگوں کوبےروزگار،ہزاروں کوبےگھرکردیاہے۔نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہیں ،ہم نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو میدان میں اتارے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں