اکوڑہ پولیس،افغانی خاتون کوقتل کرنے کی سازش ناکام،ملزم گرفتار

نوشہرہ(بولونیوز)اکوڑہ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔افغانی خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار۔ملزم پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔مسماۃ (ر)ساکن افغانستان حال چکوال نے اکوڑہ پولیس کو رپورٹ درج کراتےہوئےکہا کہ میں دوماہ قبل میری شادی مسمی جہانزیب کیساتھ ہوئی تھی۔جوکہ میرے گھروالوں کے مرضی کیخلاف تھی۔ملزم نےچکوال میں مدعیہ پےقاتلانہ حملہ کیاتھا۔جسمیں اسکا شوہرفوت ہوگیا تھا۔آج میں سسرکیساتھ علاج معالجہ کیلئے پشاور آئی تھی۔ایوب آباد اکوڑہ پہنچ کرسسرنےمجھےزبردستی گاڑی سےاُتارا۔وہاں پہلے سے میرے بھائی اور چچازاد کھڑا تھا۔جنہوں نے مجھ پر فائرنگ شروع کی۔جس سے میں معجزانہ طور پر بچ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری طور پر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔اسماعیل شاہ خان SHO اکوڑہ نےچند گھنٹوں کےاندر اندر ملزم محمد علی ولد محمد نبی ساکن افغانستان کوگرفتارکرکےتفتیش کیلئے تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا۔ملزم تھانہ کلر کہار ضلع چکوال کو مقدمہ علت نمبر 155 مورخہ 10-04-2019 جرم 302-324/449-109-34 میں مطلوب ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں