پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی

بلوچستان(بولونیوز)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نےمتعلقہ کمانڈرکواپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کےساحل سےتقریباََ15نائےٹکل دورکھلےسمندرمیں موجودسپیڈ بوٹس کی چیکنگ کےددوران تقریباََ ( اےک ہزار) 1000کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی۔ ہےکہ منشیات پاکستان سےمشرق وسطیٰ اسمگل کی جا رہی تھی،منشیات اورکشتی کوپاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیاہے ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 990ملےن روپے بتائی جاتی ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں